17 اگست 2013 - 19:30
سری لنکا میں ایک بار پھر مسجد پر حملہ

سري لنکا کے شہر کرن باس ميں اتنہا پسند بدھسٹوں کے ايک گروپ نے مسجد پر حملہ کيا ہے-

ابنا: سري لنکا کي اسلامي کونسل کے سربراہ کے مطابق انتہا پسند بدھسٹ گروپ کے تقريبا سو ارکان نے جمعے کي رات کرن باس کي سورنا سٹي ميں واقع ايک مسجد پر حملہ کرکے اسے زبردست نقصان پہنچايا ہے- حملے کے نتيجے ميں مسجد کے اطراف ميں واقع مسلمانوں کے گھروں کو بھي نقصان پہنچا ہے-حملہ اس وقت کيا گيا جب علاقے کے مسلمانوں کي ايک تعداد نماز مغرب کي ادا کر رہي  تھي- عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ مقامي پوليس نے انتہا  پسندوں کو روکنے کي کوشش نہيں کی جبکہ ملکي ذرائع ابلاغ نے بھي حملے کي خبر کو سينسر کرديا ہے-رواں سال کے دوران سري لنکا ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں ميں اضافہ ہوا ہے- کہا جارہا ہے کہ سري لنکا ميں مسلمانوں کے خلاف حملوں ميں اتنہا پسند بدھسٹ رہنما پيش کا ہاتھ ہے جو ميانمار ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندوں کي تحريک سے متاثر ہيں-سري لنکا کي بدو بالاسينا نامي گروپ نے ملک کے مسلمانوں کے خلاف کمپين بھي شروع کر رکھي ہے- سري لنکا کي بيس ملين کي آبادی ميں مسلمانوں کا تناسب نو في صد کے برابر ہے جبکہ بدھسٹوں کي تعداد تقريبا ستر في صد کے قريب ہے۔

.......

/169